قابض صہیونی فوج ،پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 500 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ،مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:02

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 500 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

عبرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں500 یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کار تین الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :