بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ْبائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید نے 3 شکار کئے ،اوپنر امام الحق نصف سنچری بنانے میں کامیاب
جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:14
(جاری ہے)
وہ 34 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تاہم وہاب ریاض نے اختتامی اوورز میں 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 144 تک پہنچانے میں مدد دی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔فاسٹ باؤلر عاکف جاوید نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد اصغر نے 2 جبکہ یاسر شاہ اور عماد بٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں امام الحق اور اویس ضیاء پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے بلوچستان کی جانب سے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔امام الحق 51 اور اویس ضیاء 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد کپتان حارث سہیل اور عمران بٹ کے درمیان ناقابل شکست 47 رنز کی شراکت نے بلوچستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔عمران بٹ 28 اور کپتان حارث سہیل 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بلوچستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے اسپنر زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں جمعہ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اورخیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.