ثانیہ مرزا نے اپنے وزن کم کرنے کے عمل کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا
اگر ہر روز ہم خود کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو یقیناً بہت مثبت فرق آئے گا، ٹینس سٹار
جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:33
(جاری ہے)
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 'ہر کوئی مجھ سے یہ سوالات پوچھ رہا ہے کہ میں نے وزن کم کیسے کیا میں بیٹے کی پیدائش کے بعد سے وزن کم کرنے کے اپنے عمل کو ریکارڈ کررہی تھی جو اب میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہوں، میں نے حاملہ ہونے کے دوران 23 کلو وزن بڑھا لیا تھا، اور اب میں 26 کلو وزن کم کرچکی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ اگر ہر روز ہم خود کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو یقیناً بہت مثبت فرق آئے گا۔ویڈیو کے بعد سے ثانیہ ہر دن کی ورزش کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کرتی اور بتاتی کہ وہ کون کون سی ورزش کررہی ہیں اور ان کا وزن کس طرح کم ہورہا ہے،وہ اب تک اپنی 9 دنوں کی ورزش کی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرچکی ہیں۔ثانیہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں ہر روز خواتین کی جانب سے بھیجے ایسے پیغامات پڑھتی ہوں جو بتاتی ہیں کہ اولاد کی پیدائش کے بعد ان کے لیے وزن کم کرنا بیحد مشکل ہے، میں ان سے بس یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں کرسکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتی ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے تاہم اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.