تلاوتِ قرآن ‘نزولِ رحمت اور تسکین کا سبب ہے،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:37

تلاوتِ قرآن ‘نزولِ رحمت اور تسکین کا سبب ہے،پیرزادہ محمد رضا ثاقب ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تلاوتِ قرآن ‘نزولِ رحمت اور تسکین کا سبب ہے ۔ قرآن مجید کا پڑھنا دلوں میں نور پیدا کرتا ہے ۔ الله تعالیٰ نے حافظِ قرآن کی عزت کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دینِ اسلام میں اہل الله سے مراد قرآنِ کریم کا مطالعہ کرنیوالے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے جامعتہ المصطفے لوہیانوالہ شعبہ حفظ القرآن کے خوش نصیب حفاظ کرام کیلئے منعقدہ ’’تکمیلِ قرآن‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص حافظِ قرآن کی عزت و تکریم کرتا ہے ۔ الله تعالی اس شخص کی عزت و تکریم کرتا ہے ۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنیوالوں کا شمار امت کے افضل ترین لوگوں میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حاملینِ قرآن کو نہ عذاب دیا جائیگا اور نہ ہی قیامت کے دن ان سے حساب لیا جائیگا۔ قرآن کریم کا حافظ جب دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اس کی رحلت پر نہ صرف زمین و آسماں بلکہ فرشتے بھی روتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ دنیا کی ترقی و سربلندی کیساتھ ساتھ آخرت میں نجات کیلئے اپنے بچوں کو قرآنِ کریم کا حافظ بنائیں ۔ اس موقع پر قرآنِ مجید کی تکمیل کرنیوالے خوش نصیب طلباء کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :