سیکرٹری بلدیات کی زیرصدارت کے ڈی اے افسران کا اجلاس
ڈی جی کے ڈی اے نے سیکریٹری بلدیات کو حالیہ اقدامات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا
جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58
(جاری ہے)
ڈاکٹر بدر جمیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ادارہ معاشی طور پر مستحکم اور کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔
تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز نے سیکریٹری بلدیات کو مکمل بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل، فنڈز اور ریونیو میں ہونے والی کمی کے اسباب سمیت کے ڈی اے کے تحت کی جانے والی انکروچمنٹ کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سیکریٹری بلدیات نے بجٹ، اخراجات، ملازمین، کے ڈی اے اراضیوں کے ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کا کہنا تھا کہ عہدوںپر وہی رہے گا جو کام کرے گا، افسران کام ٹھیک کریں گے توماتحت عملہ بھی خود ہی کام کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل افسران و اسٹاف کی تربیت کی جائے گی تاکہ افسران و ملازمین بہتر طریقے سے ادارہ کے لئے خدمات انجام دے سکیں۔ آئندہ اجلاس میں گزشتہ سال کا ریکوری ریکارڈ تفصیلی طور پر پیش کرنے کے ساتھ بہتری کیلئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں اور واگزار کرائی گئی اراضیوں پر مکمل طور پر سرکاری تحویل میں لے کر شہریوں کے فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے۔رواں سال نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، جلد ہی سندھ حکومت سے رہائشی اسکیموں کیلئے پی سی ون کی منظوری لی جائے گی۔ رواں مالی سال 12 سے زائد کے ڈی اے اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں سندھ حکومت ماضی کی طرح اپنا بھرپور مالی تعاون جاری رکھے گی۔ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو نوید اظہار نے سیکریٹری بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی نے 7 ہزار سے زائد یونٹس تعمیر کئے ہیں جبکہ حال ہی میں 4 نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کے لئے گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد ٹریفک سگنل کی نگرانی ادارہ ترقیات کراچی کررہا ہے، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید بین الاقوامی سطح پر ٹریفک سگنل نظام متعارف کرایا جائے، انشاء اللہ ادارہ ترقیات کراچی اپنا کھویا مقام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔ جدید ٹریفک سگنل نظام سے ددیگر ادارے بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس کے تعاون سے زیبرا کراسنگ کیلئے 50 انٹر سیکشن کی لین مارکنگ کے لئے منصوبہ بندی کی جائے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے جبکہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔راشد مہناس روڈ پر واقع فلائی اوور کا لیفٹ سائیڈکھولنے کیلئے ریلوے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں۔ چیف انجینئر رام چند کو سیکریٹری بلدیات نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 18 اسکیموں سے 5 اسکیمیں منتخب کرکے رپورٹ پیش کی جائے جس کیلئے فنڈ ریلیزکئے جائیں گے، 15 دن کے اندر اشتہارات کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔ اجلاس کے دوران روشن شیخ نے سیکریٹری کے ڈی اے کو احکامات جاری کئے کہ کے ڈی اے تمام افسران و ملازمین کی فہرست پیش کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.