امریکی صدر ر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکی کے شمالی شام میں آپریشن روکنے کا خیرمقدم

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:55

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہترکی سے بڑی خبر آئی ہے کہ ترکی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن روکنے پر رضا مند ہو گیا جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ ترکی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن روکنے پر رضا مند ہو گیاہے اور ترکی شمالی شام میں اپنا آپریشن مکمل روک دے گا،امریکہ نائب صدر کے اس بیان کے بعد صدر ٹرمپ نے شمالی شام میں آپریشن روکنے کا خیرمقدم کیا ہے ، عالمی میڈیا نے خبر ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ نے شام میں آپریشن روکنے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :