لاہور میں سینکڑوں گرلز و بوائے ہوسٹلز سکیورٹی ر سک کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:54

لاہور میں سینکڑوں گرلز و بوائے ہوسٹلز سکیورٹی ر سک کے حوالے سے پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور میں سینکڑوں گرلز و بوائے ہوسٹلز سکیورٹی ر سک کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے کروائی گئی تحریک التوا کار کے متن میں کہاگیا کہ لاہور میں سینکڑوںگرلز و بوائے ہوسٹلز سکیورٹی رسک بن گئے ، پولیس کی ہدایت کے باوجود تربیت یافتہ گارڈز تعینات ہوسکے نہ ہی ہنگامی اخراج اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوسکے، ہوسٹلز میں مشکوک سرگرمیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے پولیس کوتاہی برتنے والے ہوسٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی سے گریزاں دیکھائی دیتی ہے، ہوسٹل میں رہنے والے دور دراز سے آنے والے طلباو طالبات اور پرائیوٹ و سرکاری ملازمین مشکلات سے دورچار ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور ہوسٹلز مالکان کو وارننگ دینے کے باوجود ہوسٹل میں سیکورٹی کے موثر اقدامات نہ ہونا پولیس چیکنگ نظام پر سوالیہ نشان ہے۔لاہور سمیت صوبے بھر میں جتنے بھی پرائیوٹ ہوسٹلز بنے ہوئے ہیں ان کو رجسٹرڈ کیا جائے اور سکیورٹی کے حوالے سے ہوسٹل مالکان کو پابند کیا جائے جن ہوسٹلوں میں سکیورٹی گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ہوسٹل کو سیل کیا جائے۔