چشتیاں،ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں سے متعلق اجلاس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمینٹ سہیل رؤف، پبلک ہیلتھ،ہائی ویز، بلڈنگز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف محکموں کی پانچ کروڑ سے زائد کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان سکیموں میں ہائی ویز کی ایک، پبلک ہیلتھ کی چار اور لوکل گورنمنٹ کی ایک ترقیاتی سکیم کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے اور ورک مین شپ اور کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے۔