برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پاکستان میں سب سے زیادہ خوشی ایس او ایس ویلج کا دورہ کر کے ہوئی

پاکستان کا دورہ بہت ہی شاندار اور خوشگوار تھا، ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، یتیم بچوں کیلئے بنائے گئے گاوں کا دورہ کرنے کیلئے سب سے زیادہ بے تاب تھی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:43

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پاکستان میں سب سے زیادہ خوشی ایس او ایس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پاکستان میں سب سے زیادہ خوشی ایس او ایس ویلج کا دورہ کر کے ہوئی، پاکستان کا دورہ بہت ہی شاندار اور خوشگوار تھا، ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، یتیم بچوں کیلئے بنائے گئے گاوں کا دورہ کرنے کیلئے سب سے زیادہ بے تاب تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے شوہر شہزادی ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کو دورے کو بہت ہی شاندار اور خوشگوار قرار دیا ہے۔ برطانوی شہزادی کہتی ہیں کہ ویسے تو انہوں نے پاکستان کے مختلاف علاقوں بشمول شمالی علاقہ جات اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، لیکن انہیں سب سے زیادہ خوش یتیم بچوں کیلئے بنائے گئے ایس او ایس ویلج کا دورہ کر کے ہوئی۔

(جاری ہے)

برطانوی شہزادی کہتی ہیں کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ایس او ایس ویلیج ہاؤس گئی جہاں میں نے بچوں کو دیکھا اور ان سے ملاقات کی، یہاں پر بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں، خواتین نادار بچوں کو بہترین مستقبل اور اچھی سہولیات دینے کیلئے پیش پیش تھیں۔ کیٹ کہتی ہیں کہ ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، یہاں پر بہت ساری چیزوں کے بارے میں بھی جانا، میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دورے کے دوران کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک واپس چلا گیا ہے۔ جمعہ کے روز دورہ کے آخری تقریب میں انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں آرمی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور خیبر رائفل ملٹری پوسٹ کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ اس کے بعد اسلام آباد ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ واپس روانہ ہوئے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورے پر 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کا یہ دورہ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک تھا۔