شہزادی کیٹ کے مشرقی لباس نے پاکستانی اداکاراﺅں کے لیے مصیبت پیدا کر دی

خوبرو اداکارہ منشا پاشا کی سوشل میڈیا صارفین نے درگت بنا ڈالی

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 19 اکتوبر 2019 07:02

شہزادی کیٹ کے مشرقی لباس نے پاکستانی اداکاراﺅں کے لیے مصیبت پیدا کر ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2019ء)   برطانوی جوڑا ایک مختصر مگر بھرپور دورہ پاکستان کر کے واپس چلا گیا ہے۔جہاں اس جوڑ ے کی حکومتی و نجی سطح پر آﺅ بھگت کی گئی واں ان کے پہناوے اور لوگوںمیں گھل مل جانے کے رویے کو بھی ستائش کی نظر سے دیکھا گیا۔خاص طور پر برطانوی شہزادی کے مشرقی پہناوے کا خبروں میں بڑا چرچا رہااور اسی چرچے نے پاکستانی مداحین اور شوبز اسٹارز کو بھی آمنے سامنے لاکھڑا کیا۔

پاکستان کے دورے پر آئی برطانوی شہزادی کے مشرقی انداز کو جہاں خوب سراہا جا رہا ہے وہیں پاکستانی اداکارئوں کو ان کی مثال دیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا مشرقی انداز اپنانا پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی اداکارائوں کے لیے بھاری پڑ گیا۔

(جاری ہے)

مداحوں کی جانب سے پاکستانی اداکارائوں پر ان کے لباس کی وجہ سے کافی تنقید کی گئی جس سے تنگ آکر معروف اداکارہ منشا پاشا بھڑک اٹھیں۔

اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مجھے شہزادی کیٹ مڈلٹن کا مشرقی انداز بے حد اچھا لگا مگر میں یہ پڑھ پڑھ کے تھک گئی ہوں کہ پاکستانی اداکارئوں کو شہزادی کیٹ مڈلٹن سے کپڑے پہننا سیکھنے چاہئیں‘منشا پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ’گوروں سے متاثر ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پاکستانی اداکارائوں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنائیں، شہزادی کیٹ مڈلٹن شاہی خاتون ہیں اور انہیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

‘ منشا پاشا کے ٹوئٹس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ’بات کپڑے پہننا سیکھنے چاہئیں کی نہیں ہے بلکہ بات یہ ہے کہ آپ اپنی ثقافت کو کیوں فروغ نہیں دیتیں؟ ہمیشہ مغربی لباس کا ہی چنائو کیوں کرتی ہیں؟ دنیا کے تمام لوگ اپنی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور آپ کو بھی یہی سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔اداکارہ نے ان کے جواب میں کہا کہ ’برطانیہ کے لوگ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے شلوار قمیص پہننے پر کبھی یہ بات محسوس نہیں کریں گے کہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی ثقافت کو ترک کرتے ہوئے یہ لباس پہنا مگر یہاں اگر کوئی ایسا کرے تو سب کو ایسا لگتا ہے کہ اس نے اپنی ثقافت کو چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :