قومی ٹی 20 کپ، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:22

قومی ٹی 20 کپ، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) قومی ٹی 20 کپ میں پرسوں پیر کو واحد میچ میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ کے سنسنی خیز مقابلے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کا 13 واں میچ پیر کو سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلاجائے گا، سندھ کی ٹیم چار میں سے دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سدرن پنجاب نے ایونٹ میں ابھی تک ایک فتح حاصل کی ہے، شان مسعود سدرن پنجاب اور اسد شفیق سندھ کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔