اقوام متحدہ کی افغان مسجد پر حملے کی مذمت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:27

اقوام متحدہ کی افغان مسجد پر حملے کی مذمت
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے افغانستان میں جمعے کی نماز کے دوران ایک مسجد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مشرقی افغان صوبے ننگرہار کے علاقے حیسکا مینا کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم62 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنہ دوجاریک نے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گہرے دکھ کے ساتھ ہلاک زدگان کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔ یہ حملہ ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب تقریباً 250 نمازی مسجد کے اندر موجود تھے۔ دھماکے کے بعد یہ مسجد شدید تباہی کا شکار ہوئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے۔