ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:52

ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ اپنی ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں نے کہاہے کہ ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کیلئے بہترین اقدام گھروں کی صفائی ستھرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گھروں اور محلے کے ماحول کو حفظان صحت کے مطابق بنایا جائے تو ڈینگی کی افزائش رک جائیگی۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں انسدادڈینگی کمیٹی کے اجلاس میں سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں انتظامی افسران چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر عامر بشیر، اینٹامالوجسٹس اور ایم سی او ز اور دیگر محکوں کے سربراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر عامربشیر نے سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سرویلنس ٹیمیں اور دیگر محکمے انسدادڈینگی کیلئے اپنا اپنا کردار بھرپورطریقے سے ادا کر رہے ہیں اور آؤٹ ڈور مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرویلنس ٹیمیں تینوں تحصیلوں کے دیہاتوں سمیت شہروں میں بیک وقت کا م کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امیر پور سادات، علی پور کانجو، پٹھان والا، محبت والا، گنگے والا، وکلا کالونی اور قاسم والہ میں ٹیموں نے صفائی ستھرائی اور سیوریج کے کاموں کو نمٹایا اور سرویلنس ٹیموں کی ساتھ ساتھ مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :