شہباز اور مولاناکا اتحاد پانی کا بلبلہ ثابت ہوگا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

انتشار کاراستہ اپنانے کی بجائے مو لانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے با ت چیت کر یں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

شہباز اور مولاناکا اتحاد پانی کا بلبلہ ثابت ہوگا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر،پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مولانا اور شہباز کااتحاد پانی کا بلبلہ ثابت ہوگا ،انتشار کاراستہ اپنانے کی بجائے مو لانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے با ت چیت کر یں۔

(جاری ہے)

پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) مو لانا فضل الرحمن کواستعمال کرکے اپنی سیا ست چمکا رہی ہے او ردنیا اس سے آگاہ ہے ، مولانا فضل الرحمان مذاکرا ت کی حکومتی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں اور چورو ں اور لٹیرو ں کادفا ع کر نا چھوڑ دیں۔