ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت پر فوکس،افسران کی محنت سے اوقات درست ہوئے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:41

ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت پر فوکس،افسران کی محنت سے اوقات درست ہوئے،وفاقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرینوں کی وقت پر آمد اور روانگی پر میرا فوکس ہے‘ افسران کی محنت سے ٹرینوں کے اوقات درست ہوئے اب وہ اسے برقرار رکھنے پر ساری توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری و چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز بریرو‘ آئی جی ریلوے واجد ضیاء اور دیگر پرنسپل افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی وقت کی پابندی بہتر کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز بریرو اور چیف آپریشنز آفیسر عامر بلوچ کو شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ افسران نے محنت کرکے ٹرین کے اوقات کار ٹھیک کیے اب انھیں برقرار رکھنے پر بھی توجہ دیں۔

انٰہوں نے کہا کہ ریلوے کے پاس قیمتی اراضی ہے جس کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے تاہم برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر کوئی کام نہیں کیا گیا‘ میری ساری توجہ اب اسی طرف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کمائے گا تو مزدور کا چولہا چلے گا اور مسافر سہولت سے سفر کریگا۔ اجلاس میں فریٹ‘ برانڈنگ‘ مارکیٹنگ اور ریلوے اراضی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :