ْچیچہ وطنی،محکمہ تعلیم نے زائد فیسیں وصول کرنے والے تمام نجی سکولوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) محکمہ تعلیم نے ان تمام نجی سکولوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا ہے جو بچوں سے 4ہزار یا زائد ماہانہ فیس وصول کررہے ہیں ۔ڈیٹا کے حصول کے لئے محکمے کی ٹیموں نے تمام سکولوں کا دورہ کیا اور اس دوران جاری کی جانے والی فیس سلپز کے ریکارڈ کی پڑتال کی۔یہ بات سی ای اوایجوکیشن محمدسجاد اسلم نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ڈیٹا کے حصول کا مقصد سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کلاس وائز فیسوں کا تعین کرنا ہے ۔ٹیموں نے جنوری 2017کے کلاس وائز فیس وائوچر ز ،2019کے کلاس وائز فیس وائوچرز اور طلبا سے وصول کی جانے والی مکمل فیس کا ریکارڈ بھی چیک کیا ۔انہو ںنے والدین سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں اپنا کوئی بھی اعتراض،معلومات یا فیس وائوچر مہیا کرنا چاہیں تو متعلقہ سکول یا ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی ساہیوال کو جمع کروا سکتے ہیں یا پھر ان واٹس ایپ نمبرز0300-9463179،0304-8653933اور 0301-6916052پر میسج کر سکتے ہیں تا کہ بر وقت ان کا ازالہ کیا جائے سکے ۔