مظفر آباد،سرکارؐ کی آمد مرحبا،مرکزی سیرت کمیٹی وفدکا جشن میلادالنبیؐ کے حوالہ سے بازاروں کا دورہ
تاجر رہنمائوں سے ملاقاتیں‘ جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں بازاروں میں صفائی، سجاوٹ،چراغاں ،درودوسلام کی محافل کے حوالہ سے گفت و شنید،تاجروں کا بھرپورخیرمقدم حسب سابق جشن عیدمیلادالنبی ؐتزک و احتشام سے منائیں گے‘ عتیق احمدرضا، علامہ محمدپرویز قریشی کی تاجر رہنمائوں باسط قریشی،وحید اعوان،مہتاب میر، اورنگزیب،خرم زرگر،عمران زرگرودیگرسے گفتگو
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:42
(جاری ہے)
مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران نے تاجر رہنمائوں باسط قریشی،وحید اعوان،مہتاب میر، اورنگزیب،خرم زرگر،عمران زرگرودیگرسے گفتگو میں کہاکہ تاجر برادری نے ہمیشہ جشن عیدمیلادالنبیؐ منانے کے حوالہ سے کلیدی کرداراداکیاہے۔
امسال بھی حسب سابق دینی جو ش و جذبہ سے جشن عیدمیلادالنبیؐ منانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ عتیق احمدرضا نے اپنی گفتگومیں کہاکہ نبی پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت مبارکہ کل عالمین کیلئے اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے اور مسلم امہ پر لازم ہے کہ وہ اس پر اظہارتشکر کریں اور خوشیاں منائیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں عالم کفر مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے۔ نوجوان نسل کو گمراہ کیا جارہاہے اور انہیں دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے دوررکھنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطورہتھیار استعمال کیا جارہاہے۔ ہماری بہن بیٹیاں اور بھائی نادانستہ طورپر اس بے راہ روی کی دلدل میں دھنستے چے جارہے ہیں۔ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی نوجان نسل کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں اور انہیں دین حق کی راہ پر لائیں۔ اس کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اپنے اسلاف صلف صالحین ، اولیاء کاملین کے طریق پر انہیں محبت رسولؐ کا درس دیا جائے اور انہیں قرآن و سنت کا پابند بنانے کی سعی کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.