بلوچستان حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے جلد نئے ڈیموں پر کام شروع ہوجائے گا عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے بے روزگاری کی خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کاچوتھا ستون ہے عوامی نیشنل پارٹی نے میڈیا کی آزادی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جس طرح عوامی نیشنل پارٹی نے میڈیا کیلئے قربانی دی ہیں کسی نے بھی نہیں دیا ہے آج بھی میڈیا کے پابندی کے خلاف ہیں اور میڈیا کے آزادی کیلئے ہم کسی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں مگر میڈیا بھی سیاسی جماعتوں کو کوریج دے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بے روزگاری کی خاتمے کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کررہی ہے کیونکہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی اب ہماری کوشش ہوگی کہ ان لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں جو حقیقی معنوں میں اس کے حقدارہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کاانحصارزراعت کے شعبے سے ہے زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے بھر پوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں حکومت پاکستان کے علاوہ چین بھی اس سلسلے میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں دوسری طرف چین کی جانب سے مختلف منصوبے کیلئے کام شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے جلد نئے ڈیموں پر کام شروع ہوجائے گا عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے بے روزگاری کی خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔