ماں بن جانے کے بعد زندگی نہیں رک جاتی، ثانیہ مرزا
میری ساری توجہ اور کوشش پہلے کی طرح خود کو فٹ رکھنے کی ہے، ماں بننے کے بعد میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہوں، انٹرویو اگر آپ میرے نقشے قدم پر چلنا چاہتے ہیں تو سادگی کو اپنائیں، میرا مشورہ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں ڈھونڈیں، ٹینس سٹار
اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10
(جاری ہے)
انٹرویو کے دورن ثانیہ مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری ساری توجہ اور کوشش پہلے کی طرح خود کو فٹ رکھنے کی ہے، ماں بننے کے بعد میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہوں، ایک کھلاڑی ہونا بہت آسان ہے مگر ساتھ میں ماں اور بیوی بھی ہونا بہت مختلف اور محنت طلب چیزیں ہیں، گھویلو ذمہ داریاں اور کھلاڑی بھی ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ سب کو ایک ساتھ کیسے لے کر چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میں نے ازہان کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ خود پر بھی بہت توجہ دی ہے جس کے نتیجے میں میرا جسم پہلے کی طرح ایک فٹ ٹینس کھلاڑی جیسا ہو گیا ہے، اب میں ٹینس دوبارہ سے شروع کرنے کے لئے تیار ہوں۔ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کا ایک ناگزیر پہلو ہے، ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت ہے اور میرے دل کے بہت قریب ہے، جب میں حاملہ تھی تو میں 23 کلو وزن بڑ ھا لیا تھا جبکہ میں روزانہ تقریباً 5 کلو میٹر پیدل چلتی تھی، حمل کے دوران روزانہ کی بنیاد پر یوگا، واک اور ورزش بھی کر رہی تھی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ازہان کی پیدائش کے بعد 5 ماہ کے دوران ورزش اور غذا میں تبدیلوں کے ذریعے 26 کلو وزن کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل کی دنیا میں مثبت سے زیادہ منفی سوچ زیادہ پائی جاتی ہے، ہمیں موٹے اور پتلے ہونے والے تبصروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے، ہمیں دوسروں کے تجزئے سے خود کو متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔ثانیہ نے کہا کہ ہم سب کو صرف ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کرنی چاہیے، لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں، ان کا احترام کریں، تب ہی آپ زندگی میں جو چاہیں حاصل کرسکیں گے، اگر آپ اچھے اخلاق کے مالک نہیں ہیں تو آپ چاہے جو بن جائیں آپ کا رتبہ کچھ معنی نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے ازہان کو بھی یہ ہی تربیت دینا چاہوں گی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ دیگر مشہور شخصیات کی طرح میں اور شعیب ازہان کو میڈیا کے سامنے لانے کے سخت خلاف ہیں، والدہ کی حیثیت سے یہ میرا کام ہے کہ اذہان کے لیے ایک عام ماحول میں اس کی پرورش کروں۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک ایک اچھی والدہ بننے کے لیے کوشش کر رہی ہوں، ماں ہونا آپ کو ہر روز نئی چیز سکھاتا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آپ میرے نقشے قدم پر چلنا چاہتے ہیں تو سادگی کو اپنائیں، میرا مشورہ یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں ڈھونڈیں۔انہوں نے کہا کہ اچھے اور بٴْرے دن آتے جاتے رہتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہیں، آپ کو بس اچھی نیت سے سب کام کرنے ہیں اور خود سے سچ بولنا ہے۔ثانیہ نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ جب آپ والدین بن جائیں تو زندگی نہیں رکتی، اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو پہلے سے زیادہ مضبوظ بنائیں اور خود کے ساتھ کبھی نہ انصافی نہ کریں۔اگر آپ تھک گئے ہیں تو کچھ دنوں کے لیے کام سے بریک لیں اور آرام کریں، کچھ دنوں میں سب اپنی صحیح جگہ پر آجائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.