چیف جسٹس (آج) لاہور ہائیکورٹ ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کریں گے

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:40

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان لاہور ہائیکورٹ بار میں ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا آج پیر کو افتتاح کرینگے۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداران سمیت سینئر وکلاء بھی موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اشفاق احمد کھرل نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ بار میں ائیر کوالٹی اینڈ سموگ سے آگاہی کیلئے آج سے شروع ہونے والا ڈیسک 25 اکتوبر تک قائم رہے گا۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ماحولیات پنجاب سلمان اعجاز بھی شرکت کرینگے۔ تقریب میں سموگ سے آگاہی ڈیسک سموگ کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی اور اس موقع پرسموگ ڈیسک پر سموگ سے بچنے کے لئے ماسک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔