نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم فیصل آباد میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

فیصل آبا د 20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) : نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم اتوار کو نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ملک بھر میں علم ،ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد کیے گئے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جن میں علماء کرام اور زاکرین نے فلسفہ شہادت حسین پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل آباد میں کل17 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ12جلوس نکالے گئے اور 2ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جن میں5ایس پی ،13ڈی ایس پیز ،ایلیٹ فورس کی10ٹیمیوں اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں اور 322سے زائد ٹریفک وارڈنز اور 30سیکٹر انچارجز بھی شامل تھے ۔جلوس اور مجالس کے تمام راستوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جاتی رہی۔ مرکزی جلوس جعفریہ ٹرسٹ سے برآمد ہوا جو ڈگلس پورہ ،ریگل روڈ ،جھنگ بازار ،گھنٹہ گھر چوک ،کچہری بازار ،ریل بازار ،بھوانہ بازار اور نڑوالا سمیت مختلف راوستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :