ڈیرہ غازی خان، انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا، 40 ہزار لٹر ڈیزل بہہ گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈی جی خان کی حدود میں انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے 40 ہزار لٹر ڈیزل بہہ گیا، حادثے میں ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈیزل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ کوٹ چھٹہ کے قریب پیش آیا جب ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹینگر الٹنے سے چالیس ہزار لٹر ڈیزل سڑک پر بہہ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کسی حادثے کے خدشے کے پیش نظر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔