بھٹہ مزدوروں کے بچوں کاوظیفہ ختم کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 21 اکتوبر 2019 14:22

بھٹہ مزدوروں کے بچوں کاوظیفہ ختم کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) بھٹہ مزدوروں کے بچوں کاوظیفہ ختم کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے رکن رانا منان خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور وظیفے کا پروگرام شروع کیا،اس پروگرام کے ذریعے پنجاب بھر کے ہزاروں بچے مستفید ہورہے ہیں،یہ پروگرام خالصتا بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے شروع کیا گیا تھالیکن موجودہ حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا ملنے والا وظیفہ بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ قرا ر داد میں مطالبہ کیاگیا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا وظیفہ ہرگزختم نہ کیا جائے بلکہ اس بچوں کیلئے مزید نئے پروگرامز متعارف کرائیں جائیں تاکہ ان بچوں کیلئے بھی جدید تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے۔