مولانا فضل الرحمن گرفتار ہوکر ہیرو بننا چاہتے ہیں، حکومت گرفتار کر نے کا ارادہ نہیں رکھتی ،سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن مذاکرات کو سنجیدہ لے ،یہ ملک کی معیشت، ملک کی تصویر اور امن و امان کی بات ہے، لہٰذا اسے مذاق نہیں لینا چاہیے، انٹرویو
پیر 21 اکتوبر 2019 17:05
(جاری ہے)
شبلی فراز نے کہاکہ بدقسمتی سے جس طریقے کے بیان مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آرہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی شہر پر چڑھائی کرنے والے ہیں، تاہم یہ اچھی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ناکام ہوگا، لہٰذا انہیں اپنے بیانات پر سوچنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی سیاسی ساکھ کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوگا اور وہ شاید اس چیز پر غور نہیں کر رہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کامیاب نہیں ہوئے تو تقریباً ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس ہمیشہ وہی آپشن ہوتے ہیں جو آئین و قانون میں دیے گئے ہیں اور ہم اسی پر عمل پیرا ہوں گے اور کوئی بھی چیز ماورائے آئین و قانون نہیں کریں گے، تاہم حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کو نظربند کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش نہیں ہے کہ ہم انہیں گرفتار کریں، ہم بلاوجہ انہیں اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتے، ان کا پروگرام ابھی کافی کشمکش کا شکار ہے، لہٰذا یہ آپشن ابھی زیر غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی کوشش ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے تاہم ہم انہیں اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتے، وہ چاہتے ہیں کہ گرفتار ہوں اور ہیرو بن جائیں لیکن ایسا نہیں ہونے والا۔مظاہرین کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت ہونے سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ یہ فیصلہ انتظامیہ نے کرنا ہے، یہاں مختلف مظاہرے ہوتے ہیں جس کی حدود ہوتی ہے کیونکہ یہ دارالحکومت ہے اور مختلف ممالک کے سفرا بھی یہاں ہوتے ہیں، لہٰذا سب چیزوں کو مدنظر رکھ کر کام کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.