ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث بخار میں مبتلا بانڈی عطائی خان کا رہائشی 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث بخار میں مبتلا بانڈی عطائی خان کا رہائشی 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

14 سالہ فیضان 6 دن سے بیماری میں مبتلا تھا، جب اسے سوموار کے روز ایوب میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تو یہاں پر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اسے علاج معالجہ کی سہولیات نہ مل سکیں جس کی وجہ سے بچہ بغیر علاج کے ہی دنیا سے رخصت ہو گیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں گذشتہ ایک ماہ سے ہڑتال کی وجہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کی ہڑتال فوری ختم کروا کر غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :