ایم سی این کی جانب سے اکابرین ملت کی خدمات کو اجاگر کرنا لائق تحسین ہے،ڈپٹی میئر ارشد حسین

پیر 21 اکتوبر 2019 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک کے چار رکنی وفد نے سرپرست MCNسید اعجاز الدین شاہ کی قیادت میں بانیMCNسید اسلم علی فکری میڈیا کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیوشہزاد احسن کوآرڈینیٹرسید مصطفی علی نے ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی دوران گفتگو ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ MCNکی جانب سے اکابرین ملت کی خدمات کو اجاگر کرنا لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی شخصیت پر سیمینار مفکر اسلام شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یاد میں مجلہ صدائے امن کا اجراء وقت کی اہم ترین ضرورت ہے میں ان کاوشوں پر بانی MCNسیداسلم علی فکری چیف ایڈیٹرمجلہ صدائے امن پروفیسر صفدرعلی خان ایڈیٹر راناتنویر احمد انچارج مجلہ کمیٹی ایم شکیل قاسمی اراکین مجلہ کمیٹی حسنین عباس زیدی،غلام عباس لانگاہ ،عدنان وارثی،ذیشان رئیس ، محمد ارسلان نواز،سید عادل حسین ،محمد عثمان ،سید نعیم احمد،آفاق احمدذولفقارحیدرپرواز،عمران جعفری،سہیل قریشی،سید مصطفی علی و دیگر کو دل کی گہراء یوں سے مبارک باد خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتاہوں اس موقع پر بانیMCNسید اسلم علی فکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک مملکت خدادادپاکستان کا واحد منفردادارہ ہے جو بغیر کسی سرکاری و غیر سرکاری فنڈ کے اپنی مدد آپ کے تحت گذشتہ 18سالوں سے اکابرین ملت کے کارناموں کا اجاگر کرنے اور ملک و قوم کی بقاء کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

بانیMCNکے فرزندکوآرڈینیٹر MCNسید مصطفی علی نے ڈپٹی میئر کراچی کو 26اکتوبر 2019بروزہفتہ 8بجے شب ثانی سرسید سلطان الواعظین مولانا سید مرتضیٰ یداللہیٰ میموریل ہال MCNعوامی مرکز شاپ نمبر 212ارم شاپنگ ایوینیوفیز1،ST-7سیکٹر15A/2بفرزون کراچی میں شہید ملت لیاقت علی خان کی شخصیت پر ہونے والے سیمینار کا دعوت نامہ پیش کیا ڈپٹی میئر کراچی نے شکریہ اداکرتے ہوئے اس تاریخی سیمینار میں اپنی شرکت کا یقین دلایا اس موقع پر شہدائے تحریک پاکستان ،شہدائے دفاع پاکستان ملک و قوم کی سلامتی سرپرستMCNانجینئرسید علی حیدر شہید ،پروفیسریوسف فضل،ڈاکٹرسید محمد علی شاہ،پروفیسر سید کمال الدین،پروفیسر سید اظفر رضوی شہید ،محمد عرفان خان شہید،سید عبدالحئی یداللہیٰ سمیت دیگر مرحومین کی مغفرت سکندر عباسی بانی MCNکے سسر سید عبدالجبار ،فرزند سید عمر علی کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔