ڈاکٹر عدنان کی نواز شریف سے ملاقات ،نیب حکام سے فوری ہسپتال منتقل کرنیکی درخواست

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کر دی ۔ ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ روز نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف ظاہری طور پر بھی صحتمند نظر نہیں آرہے تھے ۔ ڈاکٹر عدنان نے ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نوازشریف کاپلیٹلیٹ کائونٹ 16آرہاہے جو انتہائی کم اور تشویشناک ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نیب حکام سے فوری اقدام کی درخواست کی ہے ۔