فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

منگل 22 اکتوبر 2019 15:08

فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے فضل الرحمن کی فورس سے متعلق بھی وضاحت مانگ لی۔جسٹس امیر بھٹی نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فضل الرحمن مدرسہ اصلاحات سے بچنے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، آئینی حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-A اور 17 کی خلاف ورزی ہو گی، مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر پرائیویٹ آرمی بنالی ہے جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔