Live Updates

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، اگر ان کی سرپرستی کی جائے تو وہ دنیا کسی بھی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں

ْوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 17:54

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، اگر ان کی سرپرستی کی جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، اگر ان کی درست طریقہ سے سرپرستی کی جائے تو وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری سال میں اوورسیز ملازمتوں میں نمایاں اضافہ کے حوالہ سے زلفی بخاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ اور حوصلہ افزائی سے اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے، معاشی میدان میں بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کی صحیح سمت کی عکاسی کرتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :