ضرورت پڑی تو ٹرمپ ترکی کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں : پومپیو

واشنگٹن جنگ پر امن کو ترجیح دیتا ہے تاہم اگر فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو ٹرم ایسا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، امریکی وزیر خارجہ

منگل 22 اکتوبر 2019 21:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر ترکی کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔پومپیو نے امریکی نیٹ ورک کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ واشنگٹن جنگ پر امن کو ترجیح دیتا ہے تاہم اگر فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو ٹرم ایسا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس سے قبل شام کے معاملے پر امریکی صدر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شمالی شام میں جنگ بندی کی کچھ معمولی خلاف ورزیوں کے باوجود اس پرعمل درامد کیا جا رہا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ترکی معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ اس لیے وہ ترکی کو مزید پابندیوں کی دھمکی نہیں دینا چاہتے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ترکی غلط بتا کا مظاہرہ کرتا ہے تو امریکا اپنی مصنوعات پر محصولات اور پابندیاں عائد کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے ایک اجلاس کے دوران وائٹ ہاس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا نے کردوں سے ان کے تحفظ کے لیی400 سال خطے میں رہنے کا کبھی بھی کوئی عہد نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ شام میں امریکی فوج کو نہیں رکھنا چاہتے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوجیوں کی محدود تعداد شام میں رہے گی۔ ان میں بعض کو اردن کے ساتھ سرحد پر تعینات کیا جائے گا جب کہ دیگر بعض آئل فیلڈز کی حفاظت کریں گے۔