اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد شاہد شہزاد ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر اشرف کو قواعد کے خلاف تین سالہ کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر اور پھر چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر تعینات کیا گیا ہے۔ تین سالہ کنٹریکٹ ملازمت مکمل ہونے کے بعد وہ ادارے کے ملازم نہیں رہے مگر اس کے باوجود منظور نظر ہونے پر ری جوائننگ کرائی گئی۔ ان کے خلاف بے ضابطگی کی انکوائری بھی ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر اشرف سے پوچھا جائے کہ وہ کس قانون کے تحت چیئرمین کے عہدے پر تعینات ہیں فریقین کو بھی نوٹس جاری کیا جائے کہ وہ کیوں قانون کی حکمرانی قائم رکھنے میں ناکام ہوئے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔