ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات، نیپال کے موہن بہادر بسنت صدر اور پاکستان کے مدثر آرائیں سیکرٹری جنرل منتخب

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:41

ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات، نیپال کے موہن بہادر بسنت صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) نیپال کے موہن بہادر بسنت اور پاکستان کے مدثر رزاق آرائیں ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں آئندہ دو برس کیلئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، گذشتہ روز ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کھٹمنڈو، نیپال میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ دو برس 2019-21 ء کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر موہن بہادر بسنت (نیپال)، سینئر نائب صدر ہری اوم (بھارت)، نائب صدر فضنا جلیل (مالدیپ)، سکریٹری جنرل مدثر رزاق آرائیں (پاکستان)، جوائنٹ سکریٹری دیپک لمبا (نیپال) اور خزانچی شازیہ یوسف (پاکستان) منتخب ہوئیں جبکہ دو رکنی مجلس عاملہ میں قمرالاسلام (بنگلہ دیش) اور امیت کمار (بھارت) کو شامل کیا گیا ہے، نو منتخب سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے آئندہ دو برس کیلئے سپورٹس کیلنڈز کی منظوری دی اور اس دوران تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ساؤتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ، ساؤتھ ایشین یوتھ بوائز اینڈ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ اور ساؤتھ ایشین جونیئر گرلز انڈر۔

(جاری ہے)

16 نیٹ بال چیمپئن شپ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس 2020ء میں بھارت میں کھیلی جائے گی جبکہ ساؤتھ ایشین یوتھ بوائز اینڈ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ2021ء میں پاکستان اور ساؤتھ ایشین جونیئر گرلز انڈر۔16 نیٹ بال چیمپئن شپ بھی 2021ء میں نیپال میں منعقد ہوگی۔