احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:52

احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ اس موقع پر ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی قاضی مصباح نے تفتیشی افسر نادر عباس کے بیان پر جرح کرنا تھی تاہم وکیل صفائی طبعیت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے۔گذشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے اسحاق ڈار کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کا خط احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔