ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر و رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کی کارکردگی بارے اجلاس،مختلف محکموں کے سربراہان کی شرکت
درجہ حرارت میں تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کیلئے تمام متعلقہ ادارے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ،بلا جواز کسی کی غیر حاضری برداشت نہیں کیا جائیگی، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی تمام محکمے ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریں،ڈینگی کنٹرول کیلئے خوداحتسابی کے نظام پر عمل کیا جائے، خامیاں دور ،کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، ہدایت
بدھ 23 اکتوبر 2019 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوں وہاں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے وہاں زیر زمین پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے اور پانی کی کھلی ٹینکیوں پر ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے کیمیکل کا استعمال کیا جائے اور پانی کے اخراج کا انتظام کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ تمام محکمے ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریںاور تمام متعلقہ محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے خوداحتسابی کے نظام پر عمل کریں ، خامیوں کو دور کیا جائے اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ ان ڈور اور آئو ٹ ڈورزسرویلنس میں تیزی لائی جائے تاکہ مزید لوگوںکو ڈینگی کے حملے سے بچایا جا سکے۔رکن صوبائی اسمبلی فرح آغا نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین میں ڈینگی سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کی جائے۔انہو ںنے شہریوں سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں -ایڈوائزر ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں باقاعدگی سے سرویلنس کا عمل جاری رکھاجائے سپرے اور فوگنگ کے وقت ایٹا مالوجسٹ فیلڈ میں ہر صورت موجود ہوں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اب تک441 ڈینگی کے مریض موجود ہیںجن میں 299کنفرم ڈینگی کیسزہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 186 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران205مریض علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج ہو گئے۔ڈینگی کے حوالے سے ایس او پی پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 03افراد کو نوٹسزاور01فرد کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.