قومی انڈر 19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کا دوسرا روز مکمل
سدرن پنجاب نے بلوچستان کو شکست دے دی، حارث جاوید کے میچ میں 11شکار سندھ کے اسپنر آرش علی خان کی خیبرپختونخوا ہ کیخلاف عمدہ بالنگ،مبصر خان اور عاکف خان کی 4،4 وکٹوں نے میچ میں ناردرن کی پوزیشن مستحکم کردی
بدھ 23 اکتوبر 2019 23:51
(جاری ہے)
اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 134 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا ہ کی ٹیم دوسری اننگز میں تاحال 37 رنز کے خساریکا شکار ہے اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل اوپنر طحہ محمود کے 91 اور محمد طحہ کے 51 رنز کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا کے عامر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 140 رنز کے خسارے سیدوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا ہ کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔ پہلی اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے سندھ کے اسپنر آرش علی خان نے دوسری اننگز میں اب تک چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ادھر رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں ناردرن کودوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب پر 121 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم اس کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی۔ اس سے قبل اوپنر محمد حریرہ کے 49اور زین بن فاروق کے 47رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 214 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ ناردرن کے مبصر خان اور عاکف خان نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 17 رنز کی سبقت سیدوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے اویس قربان اب تک 4 کھلاڑیوں کوآئوٹ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں231 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.