پنجاب میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر نئے صنعتی مراکز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘افتخار بشیر

معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ،معاشی و کاروباری مواقع بڑھا کر غربت اور بے روزگاری سے نجات ملے گی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 13:24

پنجاب میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر نئے صنعتی مراکز کے قیام سے صنعتی شعبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ پنجاب ہزاروں ایکڑ رقبے پر نئے صنعتی مراکز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے صوبے بھر میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر نئے صنعتی مراکز قائم کرنے سے صوبے میں صنعتی انقلاب برپا ہوگا ان انڈسٹریل اسٹیٹس میں نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کاروبار کی رجسٹریشن اور اس کو چلانے سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے انسپکشن فری بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار پر لگائے جانے والے غیر ضروری ٹیکسز کو ختم کرنے ، کاروبار کی رجسٹریشن اور اس کو چلانے کے لیے درکار لائسنسوں، این او سی اور اجازت سے متعلق تمام تفصیلات اکٹھی کرنے ،غیر ضروری تقاضوں کو ختم اور طریقہ کار کو آسان بنانے سے کاروبار میں آسانی، ٹیکسوں میں رعایت،صنعتی مشینری کی درآمد پر ٹیکسوں کے خاتمہ سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اس سے غیر ملکی سرمایہ کار ی میں اضافہ ہوگا،اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔