وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مزید170 مریض داخل ، تعداد دس ہزارسے تجاوز کر گئی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مزید170 مریض داخل کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزرات صحت نے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ،اسلام آباد میں 142 رسپانس ٹیمز اور 96 سپرے ٹیمز ڈینگی سے نمٹنے میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ڈینگی متاثرہ سیکڑ میں آگاہی ٹیمز اور رضاکار مصروف عمل ہیں ۔ ترجمان پمز کے مطابق پمز کے ڈینگی وارڈ میں 45 مریض داخل ہیں ،پولی کلینک میں ڈینگی کی70 سیزائد مریض زیر علاج ہیں ،اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 10 ہزاز آٹھ سو تک پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :