جناح ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی نہ کرنے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

پیر 28 اکتوبر 2019 16:05

جناح ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی نہ کرنے پرپنجاب حکومت سے جواب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی، درخواست گزار شہری عابد علی نے کہا ہے کہ قانون کے تحت مستقل عہدے پر کسی افسر کو اضافی چارج نہیں دیاجاسکتا،جناح ہسپتال میں ایم ایس کی خالی سیٹ پرڈاکٹر افتخار احمد کی مطلوبہ اہلیت نہ ہونے کے باوجود قائم مقام ایم ایس تعینات کردیا گیا، ایم ایس کی سیٹ پر اضافی چارج تین ماہ سے زائد عرصہ کے لیے نہیں دیا جا سکتا، ڈاکٹر افتخار احمد غیرقانونی طور پر ایم ایس کا اضافی چارج استعمال کر رہے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت جناح ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات کرنے کاحکم دے۔