ایبٹ آباد،ضلعی گورنمنٹ گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ ،بیڈمنٹن سیمی فائنل مکمل

سنگل سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی ،جی جی انیچ ایس ڈھیری میرہ فائنل میں پہنچ گئے

پیر 28 اکتوبر 2019 21:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) ضلعی گورنمنٹ گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ بیڈمنٹن سیمی فائنل مکمل سنگل سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی اور جی جی انیچ ایس ڈھیری میرہ فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں شیخ البانڈی اور ڈھیری میرہ کامیاب سٹی سپورٹس کمپلیکس میںی کھیلے جانیوالے بیڈ منٹن سکول ایونٹ کے سنگل مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی نے جی جی ایچ ایس دھمتوڑ کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل پہنچنے میں کامیاب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس ڈھیری میرہ نے جی جی ایچ ایس رچھ بہن کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی نے جی جی ایچ ایس ملکپورہ کو دو ایک سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئیں دوسرے سیمی فائنل میں اسی طرح ڈھیری میرہ نے ڈھوڈیال کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل تھے جنہوں نے بچیوں کے کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ ان پر محنت کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہی بچیاں آگے جا کر ملکی سطح پر اپنا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :