ملتان سے آزادی مارچ میں شریک ہونے والے افراد لاہور پہنچ کر کہاں غائب ہو گئے؟

ممتاز تجزیہ کار ہارون الرشید کے مطابق لاہور پہنچ کر مولانا کے اپنے بندے بھی غائب ہو گئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 1 نومبر 2019 10:41

ملتان سے آزادی مارچ میں شریک ہونے والے افراد لاہور پہنچ کر کہاں غائب ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر 2019ء) ممتاز صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کے بہت سے شرکاء لاہور پہنچ کر غائب ہو گئے۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے جتنے شرکاء ملتان سے چلے تھے، اُتنے لاہور نہیں پہنچے، یہاں تک کہ مولانا کے اپنے بندے بھی لاہور پہنچتے پہنچتے غائب ہو گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس آزادی مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی، اب تک کی اطلاع کے مطابق مارچ کے شرکاء جی ایچ کیو مری روڈ کے سامنے سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ میں پُوری ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ جنہیں مولانا پیغام دینا چاہتے تھے، انہوں نے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ ملک پہلے ہی کافی مسائل کا شکار ہے، اس لیے مزید ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

یہ داخلی تحریک نہیں، اسے باہر سے بھی سپورٹ حاصل ہے، فضل الرحمان حکومت کو تو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں، مگر انہیں آم خود کھانے نصیب نہیں ہوں گے، مستقبل میں حالات کس جانب جاتے ہیں، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، صرف اللہ کو بہتر علم ہے۔ ہو سکتا ہے سب مارے جائیں اور نئے کردار آ جائیں۔اداروں میں نقائص ہو سکتے ہیں، لیکن ان کی تضحیک نہیں کی جانی چاہیے۔ فردوس عاشق نے بہت غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، ن لیگ تو اداروں پر حملے کرتی ہے، انہوں نے بھی صاف صاف توہین عدالت کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ معاہدہ ایک ماہ پہلے بھی ہو سکتا تھا، جہانگیر ترین کے آنے کے بعد یہ سب ہوا ہے۔