ایک امریکی ڈرون مار گرایا، حوثی باغیوں کا دعوی

اسکین ایگل نامی بغیر پائلٹ والے اس طیارے کو سعودی عرب کی سرحد کے پاس گرایا گیا،ترجمان

جمعہ 1 نومبر 2019 16:33

ایک امریکی ڈرون مار گرایا، حوثی باغیوں کا دعوی
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) یمن کے حوثی باغیوں نے امریکی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ گرانے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے کہاکہ اسکین ایگل نامی بغیر پائلٹ والے اس طیارے کو سعودی عرب کی سرحد کے پاس گرایا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے بقول یہ ڈرون علاقے سے انٹیلیجنس اکھٹی کر رہا تھا۔ فوری طور پر ریاض حکومت کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔ یمن میں سعودی قیادت میں عسکری اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔