اداروں کی جانب سے مداخلت کے بیان پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لے لیا

اداروں نے ماضی میں مداخلت کی ہے لیکن اب کوئی مداخلت نہیں کر رہے: مولانا فضل الرحمان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 2 نومبر 2019 23:48

اداروں کی جانب سے مداخلت کے بیان پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لے لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 نومبر2019ء) اداروں کی جانب سے مداخلت کے بیان پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لے لیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’ادارے کہاں مداخلت کر رہے ہیں‘؟ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کی مداخلت اب نہیں پہلے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے ماضی میں مداخلت کی ہے لیکن اب کوئی مداخلت نہیں کر رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی سے یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے،2018 کے الیکشن پر ٹربیونل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے عوامی قوت سے مسترد کیا ہے، ہم کسی ادارے کے پاس نہیں جائیں گے، عوام موجودہ حکمرانوں کواتاریں گے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی سربراہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ڈی چوک جانے کےلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ دے گی؟ تو انہوں نے اینکر سے کہا کہ آپ خود دونوں جماعتوں سے پوچھ لیں ، رہبر کمیٹی اگلے اقدامات کےلئے مشاورت کررہی ہے۔

البتہ انہوں نے اداروں کی جانب سے مداخلت کے بیان پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لے لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز کہاتھا کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے‘ فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی، جمہوری مسائل جمہوری طور پر حل ہونے چاہئیں،اس وقت ملک کسی فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ امید کرتے ہیں معاملات بہتر انداز میں آگے چلیں گے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں وہ کس ادارے کی بات کر رہے ہیں‘ فضل الرحمان کا مخاطب الیکشن کمیشن ہے‘ عدالت یا فوج آج جلسے میں جہاں یہ بات چیت ہوئی وہاں اپوزیشن کی قیادت موجود تھی۔ مولانا فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ جو بات کرتے ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔