ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سول ہسپتال کے علاوہ بنیادی مرکز صحت کا دورہ تمام مریضوں کو طبی سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کا حکم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 نومبر 2019 18:25

ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سول ہسپتال کے علاوہ بنیادی مرکز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان، سول ہسپتال کھیوڑہ اور بنیادی مرکز صحت گجر کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی اور ہسپتالوں کے لان اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں، ہر مریض کا بلڈپریشر، ٹمریچر چیک کیا جائے اور انکی میڈیکل ہسٹری بارے معلومات حاصل کرکے دوائی تجویز کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وہاں موجود ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتالوں میں دی جانے والی مفت ادویات اور دیگر سہولتوں کے بارے تفصیلی رپورٹ حاصل کی ہے۔ اور انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز حضرات اس پیشہ کو خدمات سمجھ کر سر انجام دیں جس سے وو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے متعلقہ انچارج میڈیکل آفیسران کو ہسپتالوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور دیگر ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :