انسداد ڈینگی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

منگل 5 نومبر 2019 15:09

انسداد ڈینگی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنرآسیہ گل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری انسدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، بروقت حکومتی اقدامات ، تمام اداروں کی مربوط حکمت عملی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ٹیموں کے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کا اہم ذریعہ احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہے، حکومت ڈینگی خاتمے کے لیے پرعزم ہے، مریضوں کی دیکھ بھال اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں 334 ان ڈور ٹیموں نے 60825 گھروں کا سروے کیا جبکہ 167 آؤٹ ڈور ٹیموں نے 12449مقامات کاسروے کیا اورصرف7 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا پازٹیو رپورٹ ہوا ۔

رواں سال کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر 190 نوٹسز جاری کیے گئے ۔حفاظتی اقدامات نہ کر نے پر 4 مقامات کو سیل،12کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ضلع بھر میں شہریوں میں ڈینگی سے متعلق 1254 آ گاہی سیشن بھی کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :