ڈینگی مچھر کے تدارک کے خلاف جاری مہم میں معاشرے کا ہر طبقہ بھرپور حصہ لے، ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی

منگل 5 نومبر 2019 16:22

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے خلاف جاری مہم میں معاشرے کا ہر طبقہ بھرپور حصہ لے اور اپنے گھروں اور گردونواح میں صفائی کو یقینی بنائے تا کہ اس جان لیوا بیماری سے بچا جا سکے ۔طبی عملے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بہترین طبی سہولیات دے ۔

(جاری ہے)

وہ یہان ڈینگی سے متعلقہ آگہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جو ساہیوال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر ہارون گیلانی ،ڈاکٹر اختر محبوب ،ڈاکٹر احمد ذیشان ،ڈاکٹر ساجد مصطفے ، ڈاکٹر عبدالستار اور ایم ایس ڈاکٹر بشارت کے علاوہ طبی عملے نے بھی سیمینار میں شرکت کی ۔ڈاکٹر عامر دیوان اور ڈاکٹر حسام احمر نے بھی ڈینگی مرض سے متعلق اپنے اپنے مقالے پیش کیے اور مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ۔پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ساہیوال میں ڈینگی کنٹرول پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس خطرناک بیماری کو علاج سے پہلے احتیاط سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے جس میں کامیابی تمام افراد کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :