کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے میری ویڈیوز وائرل کی گئیں
لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ نتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے، ایک گروہ نے ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دئیے: رابی پیرزادہ
محمد علی منگل 5 نومبر 2019 20:12
(جاری ہے)
رابی کا دعویٰ ہے کہ ایف بی آر نے انہیں کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا مگر یہ خبر سب نیوز چینلز پر چلی۔
ان کیخلاف اسی نوعیت کی مزید جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔ جبکہ اس کے بعد انہیں لندن میں بھی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ روز قبل لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک ان کی تلاشی لی اور کہا کہ ان کے پاس بارودی مواد موجود ہے۔ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں انہیں ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سب کے پیچھے طاقت ور لوگوں کا گروہ سرگرم ہے۔ کوئی بھی چیز اس طرح وائرل نہیں ہوتی۔ یہ گروہ ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے لیے پیسے یقسیم کر رہے ہیں۔ رابی پیرزادہ کے مطابق یہ سب ان کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔ رابی پیرزادہ مزید کہتی ہیں کہ سازش کرنے والے پہلے مختلف طریقے سے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم جب ان سازشی لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ وہ ان کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتے تو پھر انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی غلیظ حرکت کی۔ رابی پرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دئیے گئے، جن میں سے صرف دبئی میں انہوں نے 13 ہزار درہم دئیے۔ جبکہ وہ یہ نہیں جانتی کہ سازشی گروہ نے کسی طرح ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کیا۔ گلوکارہ کا خیال ہے کہ اس کام کیلئے ان کے کسی قریبی شخص کو استعمال کیا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.