جو اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کر رہے ان کے کیسز اور دیگر میں فرق ہمارے سامنے ہے، رضا ربانی

سابق صدر زر داری کے کیس کو دیکھ لیں اور ایک دوسرا سابق صدر بارے ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہسپتال میں نہیں ،ڈانس کررہا ہے ،یہ تفرقہ کیوں کون سے نیب قانون کی بات ہو رہی ہے ، نیب کے قانون کو نہ بدل کر کے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے کوتاہی کی، سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 6 نومبر 2019 20:53

جو اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کر رہے ان کے کیسز اور دیگر میں فرق ہمارے سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہاہے کہ جو اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کر رہے ان کے کیسز اور دیگر میں فرق ہمارے سامنے ہے،سابق صدر زر داری کے کیس کو دیکھ لیں اور ایک دوسرا سابق صدر بارے ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہسپتال میں نہیں ،ڈانس کررہا ہے ،یہ تفرقہ کیوں کون سے نیب قانون کی بات ہو رہی ہے ، نیب کے قانون کو نہ بدل کر کے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے کوتاہی کی ۔

(جاری ہے)

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ جو اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کر رہے ان کے کیسز اور دیگر میں فرق ہمارے سامنے ہے،سابق صدر آصف زرداری کا کیس ہمارے سامنے ہے ،ایک اور صدر کو عدالت جاتے ہوئے ہسپتال لے جایا گیا ،پھر بیرون ملک بھیج دیا جاتاہے کہ اسے کمر درد ہے ،وہاں سے واٹس ایپ ویڈیوز آتی ہیں کہ وہ ہسپتال میں نہیں ڈانس کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شوکت عزیز پر کرپشن کیسز ہیںلِیکن دوسری طرف ایک سابق وزیر اعظم کے کیسز آپکے سامنے ہیں ،یہ تفرقہ کیوں کون سے نیب قانون کی بات ہو رہی ہے ،نیب کا قانون کالا قانون ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قانون نہ بدل کر کوتاہی کی۔