علالت اور دل کا دورہ: آزادی مارچ کے مزید 2 شرکاء وفات پا گئے

مجموعی تعداد 3 ہو گئی

بدھ 6 نومبر 2019 23:16

علالت اور دل کا دورہ: آزادی مارچ کے مزید 2 شرکاء وفات پا گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2019ء) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے مزید 2شرکاء وفات پا گئے، مولانا سیف اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے تھا۔

(جاری ہے)

بزرگ شہری کی موت تہجد کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی، دھرنے میں شریک مولوی اختر محمد بیماری کے باعث فوت ہوئے، مولوی اختر محمد کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا، دونوں میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، کل شہری عبد الکریم حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :