ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا تو پھر ملک کو فارغ کر دیں

ہم دیوار سے لگے ہوئے ہیں واپسی کا راستہ نہیں ہے، مطالبات قبول نہ کیے گئے تو پھر ملک بھر میں افراتفری مچے گی: مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دھمکی

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 نومبر 2019 00:05

ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا تو پھر ملک کو فارغ کر دیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2019ء) مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دھمکی، کہتے ہیں کہ ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا تو پھر ملک کو فارغ کر دیں، ہم دیوار سے لگے ہوئے ہیں واپسی کا راستہ نہیں ہے، مطالبات قبول نہ کیے گئے تو پھر ملک بھر میں افراتفری مچے گی۔ تفصیلات کے مولانا فضل الرحمان اپنا اسلام آباد مارچ ناکام ہوتے دیکھ کر مکمل طور پر حواس باختہ ہو گئے ہیں۔

مولانا نے دبے الفاظ میں پاکستان مخالف بیان تک دے ڈالا ہے۔ مولانا کا کہنا ہے کہ اگر ملک اس قابل نہیں کہ موجودہ حالات کا متحمل ہو سکے تو پھر ملک کو ہی فارغ کر دینا چاہیئے۔ جبکہ مولانا کی جماعت جے یو آئی ف نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مارچ کو سنجیدہ نہ لیا تو پھر ملک کی گلی گلی میں دنگا فساد ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک میں جو کچھ ہو گا پھر اس کے بعد لوگ ماڈل ٹاون واقعے کو بھول جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ایک بند گلی میں جا چکے ہیں۔ مولانا نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ ان کے مطالبات قبول نہ کیے گئے تو پھر ملک بھر میں افراتفری مچے گی۔ مولانا نے کہا ہے کہ حکومت ان کےمطالبات قبول کرے اور 2 سے 3 ماہ کے اندر اندر نئے انتخابات کا اعلان کرے۔ وہ حکومت کی جانب سے کسی بھی کمیٹی یا کمیشن کے قیام کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کے مطالبات واضح ہیں ان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جبکہ دوبارہ انتخابات کے بعد بھی تحریک انصاف ہی اقتدار میں آئی تو دوبارہ انہیں قبول نہیں کریں گے۔ ہم دیوار سے لگے ہوئے ہیں واپسی کا راستہ نہیں ہے۔ ہم گولیاں بھی کھائیں گے اور شہادتی بھی دیں گے۔ ہم سوچ سمجھ کر اسلام آباد آئے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ اگر ملک کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا تو پھر ملک کو فارغ کر دیں۔ جبکہ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت ان کے مارچ کو سنجیدہ نہیں لیتی تو پھر یہ مارچ ان کے گلے پڑ جائے گا۔ گلی گلی میں دنگا فساد ہو گا۔ ہم لوگ جانیں دینے کیلئے تیار ہیں تاہم سیکورٹی فورسز کیساتھ نہیں الجھیں گے۔