شمالی وزیرستان ، فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق

جمعہ 8 نومبر 2019 15:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویڑن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔منصور خدی ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی تھے اور ملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغواء کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔